فیصل آباد،پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دو منشیات فروشوں کو دھر لیا

جمعرات 19 مارچ 2015 16:38

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دو منشیات فروشوں کو دھر لیا ،مقدمات درج ، تھانہ چک جھمرہ کے سب انسپکٹر محمد ساجدنے مخبر کی اطلاع پر چک نمبر 191ر ب میں چھاپے مار کر ملزم عمران کے قبضہ سے 1335گرام چرس ،جبکہ ملزم ظہیر کے قبضہ سے 1165گرام چرس برآمد کرلی ،پولیس ریڈنگ ٹیم ملزموں کو حوالات بندکرکے نو سی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :