نواز شریف سے نئے ائیر چیف مارشل سہیل امان کی ملاقات

پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعظم نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی

جمعرات 19 مارچ 2015 16:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کی،وزیر اعظم نے سہیل امان کو ائیر فورس کی کمان سنبھالنے پر مبارکباددی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز ائیر چیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف سے یہاں ملاقات کی جس میں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے سہیل امان کو پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد یتے ہوئے کہا ہے کہ آپ پاک فضائیہ کو ملک کا موثر ادارہ بنانے میں کردار ادا کریں گے اور پاک فضائیہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی

متعلقہ عنوان :