ورلڈ کپ 2015:بھارت نے بنگلہ دیش کا بوریا بستر گول کر دیا

جمعرات 19 مارچ 2015 16:26

ورلڈ کپ 2015:بھارت نے بنگلہ دیش کا بوریا بستر گول کر دیا
میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے دوسرے کوارٹر فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 109رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے ۔ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 302رنز بنائے ۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما نے سنچری سکور کی ، وہ126گیندوں پر 14چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 137رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

انکے علاوہ سریش رائنا 65، دھون 30اوراجنکے رہانے 19رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، ویرات کوہلی 3اور ایم ایس دھونی 6رنز بنا سکے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3جبکہ روبیل حسین ، شکیب الحسن اور مشرفی مرتضی نے 1،1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔ 303رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 45اوورز میں 193رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ناصر حسین 35،صابر رحمان 30ناٹ آؤٹ ، سومیا سرکار 29اور تمیم اقبال 25رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ بھارت کی جانب سے امیش یادو نے 4، محمد شامی اور جدیجہ نے 2،2جبکہ موہت شرما نے 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ روہت شرما کو شاندار سنچری سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :