صولت مرزا کا بیان کراچی میں مستقل امن اور قومی سلامتی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،اشرف نوناری

جمعرات 19 مارچ 2015 16:24

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) مجرم صولت مرزا کا اعترافی بیان ملک سلامتی اور ملک کی شہہ رگ کراچی میں مستقل قیام امن وامان کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،حکومت صولت مرزا کے بیان کے بعد گورنرسندھ عشرت العباد، بابرغوری،حیدرعباس رضوی،وسیم اختر،خالد مقبول صدیقی کا نام فوری ای سی ایل میں ڈال کو انہیں فوری گرفتار کرکے اعلی سطح تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے،سندھ نیشنل پارٹی کے قائم مقام چےئرمین اشرف نوناری،رمضان بلیدی،دلشاد بھٹو،سائیں بخش بنگلانی،نصراللہ ابڑو،ڈاکٹر عظمی جوکھیو ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی،انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کے دور میں جب سابق قائم مقام گورنرسندھ حکیم سعید کے قاتل اوراشتہاری مجرم عشرت العباد کو گورنر سندھ بنایا جارہا ہے تھا،تو اس وقت بھی سندھ نیشنل پارٹی نے سندھ میں احتجاج کیا تھا ،اور ہم نے کہا تھا کہ عشرت العباد نہ صرف قاتل بلکہ اشتہاری مجرم بھی ہے وہ گورنربنے کے بعد گورنرہاؤس سندھ کو دہشت گردوں کی آماجگاہ بنا دینگے صولت مرزا کے بیان نے ثابت کردیاکہ ہمارے الزامات درست تھے، انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے خلاف تمام جے آئی جی رپورٹس ،گرفتار شدگان ٹارگٹ کلرز کے اعترافات اور متحدہ کی قیادت کی جانب سے قومی سلامتی کے اہم اداروں کے افسران کو قتل کی دھمکیوں کے بعد بھی ایم کیو ایم کے لوگوں کی پارلیمنٹ میں موجودگی پارلیمنٹ کی توہین ہے حکومت صولت مرزا کے دئیے گئے بیان کو سنجیدگی سے لے ایم کیوایم اور بھارتی خفیہ ادارے ”را“کے تعلقات کی تحقیقات کی جائے،اور عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے،انہوں نے کہا کہ90پر رینجرز چھاپے کے بعد کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات میں بڑی حد تک کمی آئی ہے جس پر ہم رینجرز کو سلام پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کراچی آپریشن تمام دہشتگردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا، سندھ نیشنل پارٹی دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :