سٹیٹ بینک کے زیراہتمام جدید بینکنگ بارے آگاہی سیمینار25مارچ کوہوگا

جمعرات 19 مارچ 2015 16:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ الفلاح انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ و فنانس اور سٹیٹ بینک آف پاکستان و تعمیر مائریکرو فنانس بنک کے تعاون سے ’ برانچ لیس اینڈایجنٹ بینکنگ‘ سیمینار25مارچ کومنعقدہوگاجس کا مقصد جدید بینک کی سہولیات سے بینکوں کے علاوہ اکاؤنٹ ہولڈرز اور شہریوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

سیمینار میں الفلاح انسٹیٹیوٹ آف بنکنگ و فنانس کے ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر شوکت ملک ، چیف منیجر سٹیٹ بینک ملک محمد اشرف کھوکھر اور دیگر بینکوں اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے سینئر افسران اظہار خیال کرینگے جبکہ پاکستان میں کام کرنیوالے تمام بینکس نہ صرف حصہ لیں گے بلکہ اپنے اپنے سٹال بھی لگائینگے ۔