ٹی ڈی اے پی نے تجارتی نمائش ’چائنہ یوریشیا ایکسپو ارمچی چائنہ‘ کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

جمعرات 19 مارچ 2015 16:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے چین میں ہونیوالی تجارتی نمائش ’چائنہ یوریشیا ایکسپو ارمچی چائنہ‘ کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں ۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق پانچویں چائنہ یوریشیا ایکسپو ارمکی چائنہ 2تا 7ستمبر 2015ء میں ہو گی۔

(جاری ہے)

نمائش میں پاکستانی تاجر اور برآمدکنندگان ٹیکسٹائل، گارمنٹس، مشینری اور آلات، جیمز اور جیولری، دستکاریاں، پیتل کی مصنوعات، ماربل، کھیلوں کا سامان، لیدر اور لیدر سے بنی مصنوعات، چاول، کھالیں، کارپٹس اور کیمیکل مصنوعات نمائش میں پیش کر سکیں گے۔ نمائش میں شرکت کے خواہشمند 30مارچ 2015ء تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔