برادری ازم کی سیاست نے نکیال رشید آباد بھوئیل کی تعمیر و ترقی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے،ر سائیں محمد صادق نقشبندی نسبت رسولی

جمعرات 19 مارچ 2015 16:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء)معروف روحانی و مذہبی شخصیت چئیرمین رابطہ کونسل متحدہ علماء و مشائخ کونسل آف پاکستان ، نصرت اسلام آزاد کشمیر کے مرکزی صدر سائیں محمد صادق نقشبندی نسبت رسولی نے کہا کہ برادری ازم کی سیاست نے نکیال رشید آباد بھوئیل کی تعمیر و ترقی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔50سال تک حکومت کرنے کے باوجود مسلم کانفرنس اور پی پی نے بھوئیل کی عوام کو رلا دیا ۔

سرکا ر کا مال غنیمت سمجھ کر شیر مادر کی طرح لوٹا جا رہا ہے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ۔ بھوئیل روڈ کی تعمیر پر خاموش نہیں رہ سکتا ۔ بھوئیل میں بچے تعلیم کے بغیر مریض علاج کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں ۔ حکمرانوں کی سیاسی طاقت عوام ہیں ۔ عوام کے ساتھ نا انصافی کرنے والے رسوا ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جنوبی ایشیا میں قیام امن مسلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے ۔

دہشتگردوں کو انسان کہنا توہین ہے ۔ عوام کے حقوق غضب کرنے والوں کا یوم حساب قریب ہے ۔ کشمیر کونسل میں سکیموں کی بندر بانٹ پر خاموش نہیں رہ سکتا ۔ سانحہ یوحنا آباد کی بھرپور مذمت کرتا ہوں لیکن مظاہریں نے عام شہریوں کو زندہ جلا کر قیامت صغریٰ برپا کر دی ۔ جلائے جانے والے شہداء کا کیس آرمی کوٹ میں چلا یا جائے۔ ان خیالات کا اظہار سائیں محمد صادق نقشبندی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ علماء مشائخ کونسل آف پاکستان ملک میں نفاذ نظام مصطفی کے قیام کے عمل کے لئے ہر طرح کی توانائیاں صرف کرنے میں گریز نہیں کرے گی ۔ حکومت آزاد کشمیر چیف سیکرٹری ، الیکشن کمیشن فوری طور پر آزاد کشمیر میں بلدیا تی انتخابات کروائیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نصرت اسلام پاکستان آزاد کشمیر کے مرکزی صدر اور متحدہ علماء و مشائخ کونسل پاکستان رابطہ کونسل کے چئیرمین کے پلیٹ فارم سے ملک و قوم ، مذہب ، انسانیت کے لئے خدمت اور قربانی دینے سے گریز نہیں کروں گا۔

نصرت اسلام پاکستان تنظیم انسانیت کے خدمت کرنے کے لئے دنیا بھر میں کام کر رہی ہے لہذا ناانصافی کرپشن، لا قانونیت اور میرٹ کی پامالی کا خاتمہ کرنے کے لئے ہمیں مل کر ظالموں ، غاصبوں کا راستہ روکنا ہو گا ۔ لاوٴڈ سپیکر کی بندش قادیانیوں کی سازش ہے ۔ حکومت نظر ثانی کرے ۔ اسلام دشمن عناصر ملعون چال کی بھر پور مذمت کرتا ہوں اور تمام آستانے دم اور تعویز دینے کے ساتھ ساتھ مریدین کی اخلاقی اور مذہبی تربیت کریں ۔

ملک میں عملاً اقتدار غاصب، ظالم قوتوں کے پاس ہے۔ برادری ازم ، کرپشن اور لا قانونیت ، بدامنی، میرٹ کی پامالی اور دیگر معاشرتی خرابیوں کے خاتمے کے لےئے متحدہ علماء و مشائخ کونسل اور نصرت اسلام کی صفوں کو مضبوط کرنا پڑے گا ۔ خدا کی زمین پر خدا کا نظام نافذکئے بغیر جرائم ، قتل و غارت گری کا خاتمہ ناممکن ہے۔