چین کا بحری بیڑہ صو مالوی مشن مکمل کرنے کے بعد واپس وطن آگیا

جمعرات 19 مارچ 2015 16:05

بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) چین کا بحری بیڑہ صو مالوی مشن مکمل کرنے کے بعد واپس وطن آگیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی فوج کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ اٹھارہویں کانوائے فلیٹ صومالیہ میں اپنے مشن کی کامیاب تکمیل کے بعد دوبارہ جنوبی صوبہ گوانگزنگ کے ساحل پر پہنچ گیا بیان میں کہا گیا ہے کہ تین ہیلی کاپٹروں اور 88 عملے کے افراد پر مشتمل یہ بحری بیڑہ یکم اگست 2014ء کو صومالیہ روانہ ہوا تھا

متعلقہ عنوان :