مانسہرہ: اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کا مبینہ قاتل گرفتار۔

جمعرات 19 مارچ 2015 15:07

مانسہرہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 19 مارچ 2015 ء): اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے مبینہ قاتل کو مانسہرہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم احمد علی عرف پپو کے خلاف کراچی کے علاقے پیر آباد میں مقدمہ درج ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ملزم گزشتہ تین برس سے مانسہرہ میں ایک کرائے کے گھر میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔ ملزم کا تعلق مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ ملزم کو گزشتہ رات حساس اداروں اور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ یاد رہے کہ پروین رحمان کو 2013 میں لینڈ مافیا کے خلاف اہم ثبوت ہاتھ لگ جانے کے باعث قتل کردیا گیا تھا۔