نیوزی لینڈ ویمنزکرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ ہمیش بارٹن مستعفی

جمعرات 19 مارچ 2015 14:54

نیوزی لینڈ ویمنزکرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ ہمیش بارٹن مستعفی

آکلینڈ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) نیوزی لینڈ ویمنزکرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ ہمیش بارٹن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ہمیش بارٹن نے جولائی 2014میں نیوزی لینڈ کے ہیڈکوچ بنے ،ہمیش نے نیوزی لینڈ کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں آکلینڈ کی اورارجنتیناکی نمائندگی ، جبکہ 2005 سے2009تک ارجنٹیناکے کوچ رہے، 2009سے2013تک نیوزی لینڈ کرکٹ کوچ ڈیولپمنٹ منیجر رہے جبکہ2012میں اسسٹنٹ کوچ بھی مقررہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ہمیش کی زیرتربیت ویمنزٹیم نے انگلش ٹیم کے خلاف آئی سی سی ویمنزچمپینزشپ انٹرنیشنل ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کی۔