سپریم کورٹ کا انسداد منشیات فورس کے پرا سیکوٹر کو احاطہ عدالت میں دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم

جمعرات 19 مارچ 2015 14:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ نے انسداد منشیات فورس کے پرا سیکوٹر صاحبزادہ عبدالحمید کو احاطہ عدالت میں دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

یہ حکم جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے جمعرات کے روز دیا اے این ایف کے پراسکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمان الیاس وغیرہ کے رشتہ دار اسے احاطہ عدالت میں ڈرا دھمکا رہے ہیں جس پر عدالت نے سپریم کورٹ پولیس انتظامیہ کو ان افراد کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا جس پر پولیس نے عدالت کے رو برو پیش کیا عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ پراسیکیوٹر کے بیان کی روشنی میں مذکورہ افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

اس موقع پر جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی کو بھی احاطہ عدالت میں اس طرح کا کام کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ یہ کیسی جرات ہے کہ عدالت میں پیش ہونے والے پراسیکیوٹر کو اس طرح کی دھمکیاں دی جائیں۔

متعلقہ عنوان :