باپ بیٹے کے درمیان تمام اختلافات ختم ، بلاول پیپلز پارٹی کو فعال کرنے کے لئے سرگرم کردار ادا کرنے پر تیار ہو گئے
جمعرات 19 مارچ 2015 14:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی کو فعال کرنے کے لئے سرگرم کردار ادا کرنے پر تیار ہو گئے ہیں ۔شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر بلاول بھٹو کی زیر قیادت پیپلزپارٹی لندن میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان جوغلط فہمیاں تھیں وہ دور ہو گئی ہیں ۔
بلاول بھٹو زرداری رواں ہفتہ سے ہی پارٹی کو منظم کرنے کے لئے اپنا کردار شروع کرنے جا رہے ہیں ابتدائی طور پر بلاول بھٹو زرداری اسی ہفتے دبئی کا دورہ کریں گے جہاں پر چاروں صوبوں سے پارٹی کے اہم رہنماؤں کو بلایا گیا ہے ان رہنماؤں کو بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے 4 اپریل میں ہونے والی اس تقریب میں اہم ذمہ داریاں سونپ دی جائیں گی ۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے پنجاب سے میاں منظور وٹو ، چودھری قمر زمان کائرہ ، ندیم افضل چن ، صفدر وڑائچ اور دیگر رہنماؤں کو 4 اپریل کو ہونے والی لندن کی تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے اہم ذمہ داریاں دی جا ری ہیں اس کے علاوہ سندھ کے ر ہنماء بھی اس تقریب کی کامیابی کے لئے اہم کردار ادا کریں گے ۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بلاول بھٹو زرداری سیاسی اختلافات کے باعث تقریباً پارٹی امور سے کنارہ کش ہو گئے تھے اور انہوں نے خود کو ٹویٹ کی حد محدود کر لیا تھا لیکن اب پارٹی ذرائع اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں باپ بیٹے کے درمیان تمام اختلافات ختم ہو گئے ہیں اور دونوں مل کر پارٹی کو ازسرنو منظم کرنے پر متفق ہیں۔اس کا پہلا اظہار 4 اپریل کو لندن میں ہونے والی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب میں کیا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.