ہرنائی ، شاہرگ میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے 2 کان کن جاں بحق

جمعرات 19 مارچ 2015 14:46

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے 2 کان کن جاں بحق ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز ہرنائی کے علاقے میں کوئلہ کی کان میں کام کرنے والے کاکن کان میں گیس بھرنے سے دم گھٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے ہیں جان بحق دونوں افراد بھائی ہیں اور سوات کے رہائشی ہیں۔

(جاری ہے)

لیوز حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 2 افراد کا تعلق سوات سے ہے اور دونوں بھائی ہیں کوئلے کی کان میں تودہ گرنے سے گیس بھر گئی جس کی وجہ سے دم گھٹنے کی وجہ سے دونوں افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :