ڈاکٹر شکیل آفریدی کے دکیل کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے ، امریکہ

جمعرات 19 مارچ 2015 14:45

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) امریکہ نے پاکستان میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل کے قتل کی شدید مذمت کی ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمانجین پساکی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سمیع اللہ کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ اگرچہ پا کستان نے ہمیں یقین دہائی کرائی ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے ساتھ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سلوک کیا جائے گا اور ان کی صحت اچھی ہے تاہم ابھی بھی ہم یہی کہتے ہیں کہ ڈاکٹر کی گرفتاری اور اسے سخت سزا دینا ناانصافی ہے ۔

متعلقہ عنوان :