خود کش دھماکوں اور کار حادثے کے زیر علاج 15زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک

جمعرات 19 مارچ 2015 14:25

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء)یوحنا آباد میں گرجا گھروں کے باہر خود کش دھماکوں اور مشتعل ہجوم کیوجہ سے خوفزدہ خاتون ڈرائیور کی کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والے 15زخمی جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔ اتوار کے روز یوحنا آباد میں خود کش دھماکوں کے بعد 85 زخمی افراد جنرل ہسپتال لائے گئے جن میں سے 56کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق 15زخمی تاحال زیر علاج ہیں جن میں سے تین کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ دوسری طرف اگلے روز مشتعل مظاہرین کے خوف کا شکار خاتون ڈرائیور کی کار تلے آ کر کچلے جانے والے 14زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا تھا جن میں سے آٹھ کو ڈسچارج کردیا گیا جبکہ تین زخمی ابھی تک جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ خود کش دھماکوں میں 17افراد جبکہ کار حادثے میں 3افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔