لاہور‘تھانہ فیکٹری ایریا میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع

جمعرات 19 مارچ 2015 14:13

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) تھانہ فیکٹری ایریا میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا۔گزشتہ روز اشتہاری ملزم حافظ قاسم کی گرفتاری کیلئے ایک مکان پر چھاپہ ماراگیا تو ملزم پولیس کے آنے سے پہلے ہی فرار ہوچکا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کے ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے ااور اس سے تفتیش جاری ہے ۔توقع ہے کہ پولیس عنقریب اشتہاری ملزم حافظ قاسم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔یادر ہے کہ حافظ قاسم کے خلاف مختلف مقدمات میں 4ایف آئی آر درج ہیں اور اس کا نام فورتھ شیڈول میں شامل ہے ۔