لاہور‘نویں جماعت کے امتحانات میں مبینہ ایزی لوڈ کے عوض نقل کرانیوالے نگران کو معطل کر دیاگیا

جمعرات 19 مارچ 2015 14:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء)نویں جماعت کے امتحانات میں مبینہ ایزی لوڈ کے عوض نقل کرانیوالے نگران کو معطل کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نویں جماعت کے انگریزی کے پر چے کیلئے پاکستان ریلویز ہائی سکول مغلپورہ میں تعینات نگران سید قاسم علی زیدی نے مبینہ طور پر طلبہ سے نقل کرانے کے عوض دو سے پانچ ہزار روپے تک ایزی لوڈ کرایا جسکی شکایات موصول ہونے پر کنٹرول امتحانات انور فاروق نے فوری نوٹس لیتے ہوئے نگران قاسم زیدی کو معطل کر دیا ۔

(جاری ہے)

کنٹرول امتحانات کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں انکوائری کی جائے گی اورالزام ثابت ہونے پر قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔