23مارچ کے موقع پر عسکریت پسند کسی بھی صوبہ میں دہشت گردانہ کارروائی کر سکتے ہیں،وزار ت داخلہ

جمعرات 19 مارچ 2015 13:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) وزار ت داخلہ نے تمام صوبو ں کو ایک مراسلے کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ 23مارچ کے موقع پر عسکریت پسند کسی بھی صوبہ میں دہشت گردانہ کارروائی کر سکتے ہیں ، ایمبولینس، موٹر سائیکلز،موٹر کار اور رکشہ میں دھماکہ خیز آئی ای ڈی ڈیوائس لگائی جا سکتی ہے،اور ایمبولینسوں میں چند گروپ زخمی اور مردہ لوگ ڈال کر کارروائی کر سکتے ہیں ،پولیس اپنی چیکنگ کو مزید سخت کر تے ہوئے عسکر یت پسندوں کی سازش کو ناکام بنائے۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزارت داخلہ کو ایک روپورٹ میں اگاہ کیا ہے کہ عسکریت پسندوں کا نیٹ ورک ٹوٹ چکا ہے تاہم انکے چند باقی لوگ 23مارچ کے موقع پر کسی بھی صوبہ میں ایمبولینسوں، موٹر سائیکلز،موٹر کاراور رکشہ میںآ ئی ای ڈی ڈیوائس لگا کر کارروائی کر سکتے ہیں۔قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کی ا س رپورٹ پر وزار ت نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چاورں صوبوں کے چیف سیکٹریزاور متعلقہ وزارتو ں کو ایک مراسلہ کے ذریئے خبردار کیا ہے کہ پولیس کے چیکنگ نظام کو مزید موثر بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :