اسلام آباد: چینی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، وزارت داخلہ

جمعرات 19 مارچ 2015 12:47

اسلام آباد: چینی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، وزارت داخلہ

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 19 مارچ 2015 ء) : وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں چینی صدر کے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ چینی صدر کا پاکستان کا دورہ جلد متوقع ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یورپی یونین کی جانب سے پاکستان میں جاری پھانسی کی سزاوَں پر عملدرآمد پر تحفظات کے اظہار پر وزارت داخلہ کے ترجمان نے جواب میں کہا کہ پھانسی کی سزاوَں پر عملدرآمد سے کسی قسم کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی، سزاوَں پر عملدرآمد تمام قانونی تقاضوں کے مکمل کئے جانے کے بعد ہی کیا جا رہا ہے۔