سال2015ء کا پہلا سورج گرہن کل جبکہ چاند گرہن4اپریل کو ہوگا

جمعرات 19 مارچ 2015 12:47

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء)سال2015ء کا پہلا سورج گرہن کل جمعہ جبکہ پہلا چاند گرہن4اپریل کو ہوگا۔رواں سال کا پہلا سورج گرہن بعض ممالک میں جزوی اور بعض ممالک میں مکمل نظر آئے گا۔

(جاری ہے)

ماہرین فلکیات کے مطابق رواں سال کا پہلا سورج گرہن یورپی ممالک میں دیکھا جا سکے گاجبکہ پاکستان سمیت ایشیاء کے کسی ممالک میں سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔ماہرین کے مطابق جرمنی اور وسطی یورپ کے80فیصدعلاقوں میں جزوی سورج گرہن ہوگا۔ماہرین کے مطابق اس سورج گرہن کا دورانیہ اڑھائی گھنٹے ہوگاآئرلینڈ میں تین منٹ تک اندھیرا چھا جائے گا۔سال رواں کا پہلا چاند گرہن4اپریل کو ہوگا پاکستان میں دن ہونےء کی وجہ سے نظر نہیں آئے گا