ائیر چیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی
جمعرات 19 مارچ 2015 12:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) ائیر چیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی۔ جمعرات کے روز ائیرفورس ہیڈ کوارٹر میں پاک فضائیہ کے سربراہ کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں سابق چیف ائیر مارشل طاہر رفیق بٹ کو گارڈ آف آنر دیا گیا اور ائیرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے پاک فضائیہ کی کمان ائیر چیف مارشل سہیل امان کے حوالے کی۔
تقریب سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے طاہر رفیق بٹ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمہ میں پاک فضائیہ اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ضرب عضب اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے پاک فضائیہ کا کردار اہم ہے۔ وطن عزیز کا دفاع پاک فضائیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ملک کے دشمنوں پر کاری ضرب لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کو حکومت کا بھرپور تعاون رہا ہے۔(جاری ہے)
ساتھیوں کی رہنمائی سے پاک فضائیہ کی بہتری کے لئے کردار ادا کیا۔
ساتھیوں کی رہنمائی کے بغیر خدمات انجام دینا ممکن نہیں تھا۔ پاک فضائیہ کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر دیا ہے۔ پاک فضائیہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے کردار ادا کیا۔ ائیریونیورسٹی کا شمار پاکستان کی صف اول کی یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔ طاہر رفیق بٹ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے فضائیہ کے لئے رہائش‘ صحت اور تعلیم کی سہولیات دیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان کا منظم ادارہ ہے۔ ائیرفورس نے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ سبکدوش چیف ائیرفورس ائر مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا کہ امید ہے سہیل امان پاک فضائیہ کی بہتری کے لئے کردار ادا کریں گے اور پاک فضائیہ کو موثر ادارہ بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر سہیل امان کو پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.