صولت مرزا کا بیان کے بعد کہنے کو کچھ نہیں رہا‘ برطانوی حکومت کو ایم کیوایم کیخلاف کاروائی کیلئے اور کتنے ثبوت چاہیے

تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا ایم کیو ایم کے سابق کارکن سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کے بیان پر ردعمل

جمعرات 19 مارچ 2015 12:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ صولت مرزا کا بیان کے بعد کہنے کو کچھ نہیں رہا‘ صولت مرزا نے اپنے بیان میں الطاف حسین کی حقیقت بتا دی ہے ‘برطانوی حکومت کو ایم کیوایم کیخلاف کاروائی کیلئے اور کتنے ثبوت چاہیے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے سابق کارکن سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کے بیان کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا کہ صولت مرزا نے اپنے بیان میں الطاف حسین کی حقیقت بتا دی ہے اب برطانوی حکومت کو الطاف حسین کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے اور کتنے ثبوت چاہیے۔

شیریں مزاری نے کہاکہ صولت مرزا بذات خود الطاف حسین کیخلاف ثبوت ہے اب برطانوی حکومت کو چاہیے کہ وہ الطاف حسین کے خلاف کاروائی کریں۔