Live Updates

نائن زیرو سے اشتہاری قاتل اور اسلحہ پکڑا گیا،ایم کیو ایم کو الطاف حسین اور عسکری ونگ سے الگ کرنا ہوگا،حکومت چاہے تو الطاف حسین کو لندن میں سزا ہوسکتی ہے‘الطاف حسین کو پہلے مشرف حکومت اور پھر زرداری حکومت نے بچایا‘1996ء میں نوازشریف الطاف حسین کی مدد کر رہے تھے‘ زرداری، نواز شریف‘ الطاف حسین اور فضل الرحمان کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے تو پتہ چل جائیگااقتدار میں آنے سے پہلے اور اب ان کے پاس کتنے اثاثے ہیں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 19 مارچ 2015 12:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نائن زیرو سے اشتہاری قاتل اور اسلحہ پکڑا گیا،ایم کیو ایم کو الطاف حسین اور عسکری ونگ سے الگ کرنا ہوگا،حکومت چاہے تو الطاف حسین کو لندن میں سزا ہوسکتی ہے‘الطاف حسین کو پہلے مشرف حکومت اور پھر زرداری حکومت نے بچایا‘1996ء میں نوا زشریف الطاف حسین کی مدد کر رہے تھے‘ زرداری، نواز شریف‘ الطاف حسین اور فضل الرحمان کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے تو پتہ چل جائیگااقتدار میں آنے سے پہلے اور اب ان کے پاس کتنے اثاثے ہیں۔

نجی ٹی وی کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویومیں عمران خان نے کہاکہ الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر پاکستان میں لوگوں کو قتل کروا رہا ہے،الطاف حسین کے مسلح لوگ ہیں جو لوگوں کو قتل کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نائن زیرو سے قاتل اور اسلحہ پکڑا گیا ہے،ایم کیو ایم کے لوگ الطاف حسین سے تنگ آچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کو پہلے مشرف حکومت اور پھر زرداری حکومت نے بچایا۔

موجودہ حکومت چاہے تو الطاف حسین کو لندن میں سزا ہوسکتی ہے،1996ء میں نوازشریف ایم کیو ایم کی مدد کر رہے تھے،اب آصف زرداری کر رہے ہیں،سٹیٹسکو کی جماعتیں مفاد کیلئے اکٹھی ہو جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو اقتدار میں آکر پیسہ بنانا ہوتا ہے،پیپلزپارٹی کے لوگ بھی آصف علی زرداری کو چھوڑ جائیں گے،آصف علی زرداری، نواز شریف، الطاف حسین اور فضل الرحمان کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے تو پتہ چل جائے گا،اقتدار میں آنے سے پہلے اور اب ان کے پاس کتنے اثاثے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کو پالش نہیں کیا جاتا ہے،تمام شعبوں میں ٹیلنٹ کو نظرانداز کردیا جاتا ہے،پاکستان کرکٹ میں بھی بہت ٹیلنٹ ہیں،لیکن پالش نہیں کیا جاتا ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات