سری لنکن صدر کا 30 مارچ کا 2 ر وزہ دورہ پاکستان موخر

جمعرات 19 مارچ 2015 12:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) سری لنکن صدر میتھری پالاسری سینا نے پاکستان کا دورہ موخر کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن صدر میتھری پالاسری سینا نے 30 سے31 مارچ تک پاکستان کا دورہ کر نا تھا جو کہ موخر کر دیا گیا ہے دورہ موخر کرنے کے حوالے سے کولمبو نے اسلام آباد کو آگاہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میتھی پالا سری سینا کا بطور صدر یہ پاکستان کا پہلا دورہ تھا۔ دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات کے ذریعے دورے کی نئی تاریخوں کا تعین کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :