راولپنڈی اور میانوالی کی جیلوں میں قید سزائے موت کے 4 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

پھانسی لٹکائے جانے والوں کی تعداد54 ہو گئی

جمعرات 19 مارچ 2015 12:20

راولپنڈی/میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) راولپنڈی اور میانوالی کی جیلوں میں قید سزائے موت کے 4 قیدیوں کو جمعرات کی صبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سزائے موت کے 3 قیدیوں غلام محمد‘ محمد اصغر اور گلستان خان کو قتل کے جرم میں پھانسیا ں دے دی گئیں۔

(جاری ہے)

جبکہ سنٹرل جیل میانوالی میں جمعرات کی علی الصبح سزائے موت کے مجرم عبدالستار خان کو پھانسی دے دی۔

پھانسی سے قبل مجرم کی اہلخانہ سے ملاقات بھی کرائی گئی۔ عبدالستار نے 1992 میں ذاتی دشمنی پر عزیز جان کو قتل کردیا تھا جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی تھی ۔واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ تین روز میں سزائے موت کے 24 قیدیوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔ جبکہ پشاور کے آرمی سکول پر حملہ کے بعد پھانسی پر لٹکائے جانے والوں کی تعداد 54 ہو گئی ہے۔