الطاف حسین کے حکم پر کے ای ایس سی سربراہ کو قتل کیا، صولت مرزا
بدھ 18 مارچ 2015 01:18
مچھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 مارچ ۔2015) سزائے موت کے ملزم صولت مرزا نے کہا ہے کہ جو مشہور ہوجائے اسے تحریک سےالگ کر دیا جاتا ہے، جبکہ پکڑےگئےکارکنوں سےاظہارلاتعلقی کردیاجاتاہے۔ ایک ویڈیو پیغام میں صولت مرزا نے پھانسی سےقبل کہا کہ میں ایک نشان عبرت ہوں جس سے کام کرواکر ٹشو پیپرکی طرح پھینک دیا گیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں ایم کیوایم کا کارکن تھا اور مجھ سے حقوق اورنظریات کےنام پرکام کرواتےرہے۔
صولت مرزا کے مطابق الطاف حسین بابرغوری کےذریعےہدایات دیتےتھے، بابرغوری کےگھرپر ہم 4 لوگوں کوبلایا گیا، جہاں الطاف حسین نےبابرغوری کےذریعےہدایت دی کہ کےای ایس سی کےایم ڈی کومارناہے۔ صولت مرزا کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی بھی اپنی فیملی کا ڈر ہے ، کارکن آنکھیں کھولیں،ورنہ سوائے پچھتاوے کچھ نہیں بچے گا۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ پھانسی کی سزاختم کرنےکی اپیل نہیں کررہا مجھے غلطیوں کے ازالے کے لیے وقت دیا جائے کیونکہ کراچی میں امن کیلیے میرے پاس کچھ ہے،حکام بالارابطہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں ایم کیوایم نے مجھے فیسیلیٹیٹ کروایا، اپیل کرتاہوں کہ میری سزا کو کچھ عرصے کے لیے آگےبڑھایا جائے۔ صولت مرزا نے الزامات عائد کیے ہیں کہ ایم کیوایم کےرہنمامجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں، جبکہ عظیم طارق کو الطاف حسین کی ہدایات پر مروایا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مصطفیٰ کمال کوذلیل کرکےنکلوایاگیا، جبکہ ایم کیو ایم گورنر سندھ کے ذریعے کارکنوں کو تحفظ دیتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.