دبئی میں بنگلہ دیشی امام مسجدکی پاکستانی بچے کے ساتھ شرمناک حرکت،معاملہ عدالت پہنچ گیا

بدھ 18 مارچ 2015 00:03

دبئی میں بنگلہ دیشی امام مسجدکی پاکستانی بچے کے ساتھ شرمناک حرکت،معاملہ ..

دبئی سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18مارچ۔2015ء)باورچی کے ویزے پر متحدہ عرب امارات جانے والے بنگلہ دیشی شخص کو مذہبی معلم کا روپ دھار کر بچوں کے ساتھ شیطانی حرکات کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 34 سالہ ملزم ایک پاکستانی شخص کے گھر میں بچوں کو قرآنی تعلیمات دینے پر مامور کیا گیا تھا۔ یہ شخص پانچ اور آٹھ سالہ بچے کو تین ماہ سے پڑھا رہا تھا۔

(جاری ہے)

بڑے بچے نے اپنے والد کو شکایت کی کہ استاد نے اسے غیر مناسب انداز سے چھوا تھا اور والد کے پوچھنے پر یہ بھی بتایا کہ وہ پہلے بھی کئی بار ایسا کرچکا تھا۔ بچے کی شکایت پر متفکر والد نے پولیس کو اطلاع کردی جس پر بنگلہ دیشی شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کا موقف ہے کہ وہ محض مذہبی تعلیمات فراہم کرتا ہے اور اس پر لگائے گئے الزامات درست نہیں ہیں۔ عدالت اس مقدمے کا فیصلہ 31 مارچ کوسنائے گی۔