نائن زیرو سے اشتہاری قاتل اور اسلحہ پکڑا گیا،ایم کیو ایم کو الطاف حسین اور عسکری ونگ سے الگ کرنا ہوگا،حکومت چاہے تو الطاف حسین کو لندن میں سزا ہوسکتی ہے‘الطاف حسین کو پہلے مشرف حکومت اور پھر زرداری حکومت نے بچایا‘1996ء میں نوا زشریف الطاف حسین کی مدد کر رہے تھے‘ زرداری، نواز شریف‘ الطاف حسین اور فضل الرحمان کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے تو پتہ چل جائیگااقتدار میں آنے سے پہلے اور اب ان کے پاس کتنے اثاثے ہیں،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نجی ٹی وی سے بات چیت
بدھ 18 مارچ 2015 00:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نائن زیرو سے اشتہاری قاتل اور اسلحہ پکڑا گیا،ایم کیو ایم کو الطاف حسین اور عسکری ونگ سے الگ کرنا ہوگا،حکومت چاہے تو الطاف حسین کو لندن میں سزا ہوسکتی ہے‘الطاف حسین کو پہلے مشرف حکومت اور پھر زرداری حکومت نے بچایا‘1996ء میں نوا زشریف الطاف حسین کی مدد کر رہے تھے‘ زرداری، نواز شریف‘ الطاف حسین اور فضل الرحمان کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے تو پتہ چل جائیگااقتدار میں آنے سے پہلے اور اب ان کے پاس کتنے اثاثے ہیں۔
وہ بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہاکہ الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر پاکستان میں لوگوں کو قتل کروا رہا ہے،الطاف حسین کے مسلح لوگ ہیں جو لوگوں کو قتل کررہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نائن زیرو سے قاتل اور اسلحہ پکڑا گیا ہے،ایم کیو ایم کے لوگ الطاف حسین سے تنگ آچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کو پہلے مشرف حکومت اور پھر زرداری حکومت نے بچایا۔
موجودہ حکومت چاہے تو الطاف حسین کو لندن میں سزا ہوسکتی ہے،1996ء میں نوازشریف ایم کیو ایم کی مدد کر رہے تھے،اب آصف زرداری کر رہے ہیں،سٹیٹسکو کی جماعتیں مفاد کیلئے اکٹھی ہو جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو اقتدار میں آکر پیسہ بنانا ہوتا ہے،پیپلزپارٹی کے لوگ بھی آصف علی زرداری کو چھوڑ جائیں گے،آصف علی زرداری، نواز شریف، الطاف حسین اور فضل الرحمان کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے تو پتہ چل جائے گا،اقتدار میں آنے سے پہلے اور اب ان کے پاس کتنے اثاثے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کو پالش نہیں کیا جاتا ہے،تمام شعبوں میں ٹیلنٹ کو نظرانداز کردیا جاتا ہے،پاکستان کرکٹ میں بھی بہت ٹیلنٹ ہیں،لیکن پالش نہیں کیا جاتا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.