محکمہ اوقاف پنجاب کے تحت دینی مدارس کے طلبا و طالبات میں4000 لیپ ٹاپس کی تقسیم کا عمل (کل) سے شروع ہو گا

بدھ 18 مارچ 2015 22:33

محکمہ اوقاف پنجاب کے تحت دینی مدارس کے طلبا و طالبات میں4000 لیپ ٹاپس ..

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2015ء) پنجاب حکومت کی منظوری سے محکمہ اوقاف پنجاب کے تحت دینی مدارس کے طلبا و طالبات میں 4000 لیپ ٹاپس کی تقسیم کا عمل کل بروز ( جمعرات )سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں پہلی تقریب کل صبح دس بجے جامعة الخیرجوہر ٹاؤ ن میں ہو گی جس کی صدارت سیکرٹری اوقاف شہر یار سلطان کریں گے جبکہ تقریب کے خصوصی مہمانوں میں ِصوبائی وزیر اوقاف عطامحمد مانیکا ، سابق وزیر رانا ثنا ؤاللہ ، مولانا فضل رحیم ، مولانا حنیف جالندھری اور ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹرطاہر رضا بخاری ہو ں گے تقریب میں وفاق المدارس العربیہ سے وابستہ 306 طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :