سعودی عرب کی پولیس نے سینکڑوں شہریوں سے دھوکہ دہی کر کے 6کروڑ سے زائد ریال ہتھیانے والی دھوکہ باز لڑکی کو گرفتار کر لیا

بدھ 18 مارچ 2015 22:15

سعودی عرب کی پولیس نے سینکڑوں شہریوں سے دھوکہ دہی کر کے 6کروڑ سے زائد ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2015ء) سعودی عرب کی پولیس نے سینکڑوں شہریوں سے دھوکہ دہی کر کے 6کروڑ سے زائد ریال ہتھیانے والی دھوکہ باز لڑکی کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو سعودی میڈیا کے مطابق پولیس کو جدہ کے سینکڑوں شہریوں اور رہائیشیوں کی طرف سے شکایات موصول ہوئیں جواں سالہ لڑکی نے رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے نام پر ان سے بھاری رقومات بٹوری ہیں جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو حراست میں لے کر مکہ میں واقع گرلز ویلفیئر ہوم بھجوا دیا جہاں سے لڑکی کو بیورو آف انوسٹی گیشن اینڈ پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔

سعودی حکام نے بتایا کہ رئیل اسٹیٹ کے نام پر فرضی کاغذی منصوبوں میں سرمایہ کاری کئے جانے کے حوالے سے شہریوں کی لڑکی کے خلاف شکایات موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس اور متعلقہ ادارے حقائق اور اعداد و شمار کی روشنی میں لڑکی کے خلاف تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :