بونیر ،پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، 3 اہم کمانڈروں سمیت11دہشتگرد گرفتار،خطرناک ہتھیار اور گولہ بارود برآمد

بدھ 18 مارچ 2015 20:05

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2015ء) پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران 11 عسکریت پسندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والا بارود اور بھاری خودکار ہتھیار سمیت بڑے مقدار میں دستی بم برامد کرکے بونیر کے تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا اسلحہ میں غیر ملکی ساخت کا اسلحہ بھی برامد ہے جبکہ گرفتار عسکریت پسندوں میں تین اہم کمانڈر بھی شامل ہیں ۔

اپنے دفتر واقع ڈاکٹر قدیر کالونی ڈگر میں ایس پی انوسٹی گیشن محمد عارف خان ،ڈی ایس پی ہیڈکورٹر غلام محمد خان،ڈی ایس پی سرکل علی رحمن ،ڈی ایس پی طوطالئی شیر حسین خان،لائن افیسر نعمت خان اور دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر خالد محمود ہمدانی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہ سیکیورٹی ایجنسئوں کے جانب سے عسکریت پسندوں کی ایلم پہاڑی اور گوکند میں موجودگی کی مشترکہ رپورٹ پر انہوں نے اسپیشل اپریشن گروپ اور سپیشل ٹاسک فورس قائم کرکے انہیں عسکریت پسندوں کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا۔

(جاری ہے)

جنہوں نے نہایت ہی نامساعد خالات میں دشوار گزار پہاڑی ایلم اور گوکند میں برفباری اور شدید بارش کے دوران کامیاب کاروائی کرکے 11 انتہائی مطلوب عسکریت پسند ، بخت زرین، سید زرین، بخت جمال پسران تاج ملوک، محمد ظریف ولد محمد صابر، سلیمان ولد امیر محتاج، بہادر سید ولد بشیر، گل رمن ولد فردوس ساکنان کوٹ گوکند ، امیر رحمان ولد لیبری کڑونہ سیدو شریف سوات، سید بشر ولد مشال سکنہ ملک پور، شرین ذادہ ولد حضرت محمد سکنہ بوراگے ایلم، خاپیرے ولد مشال بوراگے ایلم، کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے دو عدد آر پی جی، 7 راکٹ لانچرز، 1 ایچ جی رن، ایک ایچ ایم جی ، 9 عدد ایس ایم جی کلاشنکوف ، 1 سنیپر بمعہ چارجر, 1 برین گن ، 1 کالاکوف، 1 رایفل8mm ، 1 چائنہ رائفل، 1 پانچ ضربی، 1 رائفل 303 بور، 1 عدد پستول30 بور، 4 عدد دستی بم، 29 میگزین ایس ایم جی، 91 عدد پنجے رائفل چائنہ ایچ ایم جی، 1672 کارتوس ایس ایم جی، 6 آرپی جی 7 گولے، ایک چھین ایچ ایم جی 207 کارتوس مختلف بور کے اور بھاری مقدار میں بارود اور بارودی مواد برآمد کر دئے، ڈی پی او نے یہ بھی بتایا کہ ان اسلحہ میں پولیس تھانوں سے چھینا گیااسلحہ بھی شامل ہے، انھوں نے کہا کہ اس کامیاب کاروائی سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دیا ان کی نیٹ ورک کو کمزور کر دیا ہے۔

باقی بچے کچے عسکریت پسندوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :