پاکستان بھارت سمیت کسی بھی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا‘ اعزاز احمد ، بھارت بین الاقوامی سیاست میں اہمیت حاصل کر رہا ہے اور امریکہ سے بھی تعلقات کو فروغ دے رہا ہے،پاک بھارت تعلقات کو پروان چڑھانے کے لئے دونوں ممالک کو معاشی تعلقات اور عوامی رابطوں کو فروغ دینا ہو گا‘سیکرٹری خارجہ پاکستان
بدھ 18 مارچ 2015 19:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2015ء) پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت دنیا کے کسی بھی ممالک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا ۔ وہ پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساوتھ ایشین سٹڈیز، شعبہ سیاسیات اور لاہور کونسل فار ورلڈ افئیرز کے زیر اہتمام ”پاک بھارت تعلقات کا مستقبل “ کے موضوع پر منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔
تقریب کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کی جبکہ اس موقع پر شعبہ کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی سیاست میں اہمیت حاصل کر رہا ہے اور امریکہ سے بھی تعلقات کو فروغ دے رہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کو پروان چڑھانے کے لئے دونوں ممالک کو معاشی تعلقات اور عوامی رابطوں کو فروغ دینا ہو گا۔
اس موقع پر انہوں نے پاک بھارت تعلقات میں اتار چڑھاو اور پاکستان کی خارجہ پالیسی پر مفصل روشنی ڈالی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ مسلمان تخلیق علم میں پیچھے رہ گئے ہیں جبکہ بھارت اس میدان میں پاکستان سے کہیں آگے نکل گیا ہے۔ سیمینار کے اختتام پر سوال جواب کا طویل سیشن منعقد کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.