صولت مرزا کی تصویر کس طرح بنائی گئی ‘ وزیر داخلہ بلوچستان نے نوٹس لے لیا

بدھ 18 مارچ 2015 19:48

صولت مرزا کی تصویر کس طرح بنائی گئی ‘ وزیر داخلہ بلوچستان نے نوٹس لے ..

مچھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن اور سزائے موت کے مجرم صولت مرزا کی جیل سے تازہ تصاویر سامنے آنے پر وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوٹس لے لیا ہے۔وزیر داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صولت مرزا مچھ جیل میں قید ہے جبکہ جیل کے اندر موبائل فون لے کر جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات کریں گے کہ موبائل فون جیل کے اندر کیسے گیا جبکہ صولت مرزا کی تصویر کس نے بنائی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جیل اہلکاروں سے اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی جبکہ دوسری جانب ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آج صولت مرزا کی اہل خانہ کے ساتھ آخری ملاقات کروائی گئی تھی جبکہ یہ تصویر اس ملاقات میں موبائل فون کے ذریعے اہل خانہ کی جانب سے بنائی گئی ہے۔یاد رہے ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کو کل صبح مچھ جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :