ڈپٹی کمشنر صوابی نے نا مناسب رویہ برتنے پر حلقہ پٹوار اور سرکل زیدہ کے پٹواری کو معطل کردیا

بدھ 18 مارچ 2015 17:43

صوابی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء)ڈپٹی کمشنر ضلع صوابی مطیع اللہ خان نے نا مناسب رویہ پر حلقہ پٹوار اور سرکل زیدہ کے پٹواری کو معطل کر نے کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

اور اس سلسلے میں محکمانہ کارروائی کے لئے اسسٹنٹ کمشنر لاہور کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ڈی سی صوابی کی جانب سے جاری لیٹر میں کہا گیا ہے کہ حلقہ پٹواری کو مس کنڈکٹ پر معطل کر دیا گیا ہے۔