تر بیلا غازی میں نجی بینک کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی آمیز موبائل کال کی تحقیقات شروع

بدھ 18 مارچ 2015 17:41

تربیلا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) تر بیلا غازی میں نجی بینک کو ڈکیٹیی کے بعد دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی آمیز موبائل کال کی تحقیقات شروع ہو گئیں۔پولیس اور حساس اداروں نے موبائل نمبر سے ڈیٹا حاصل کر لیا۔تحقیقات کے مطابق جس نمبر سے دھمکی آمیز کال آئی ہے اُس نام پر ufone اور Zongکی چار چار سمیں ہیں۔اور وہ وقاص احمد کے نام پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تربیلا غازی کے مین بازار میں موجود ایم سی بی(MCB)غازی برانچ کو گذشتہ منگل کے روز ملنے والی دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی دینے کی پولیس اور حساس اداروں نے وسیع پیمانہ پر تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔دھمکی آمیز کال جس نمبر سے آئی ہے اُس کا نادرا سے ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ اب تک ہونے والی تحقیقات کے مطابق اس نمبر 03310167880سے بینک کے پی ٹی سی ایل نمبر 0995660004پر کال کرکے دھمکی دی گئی ہے نادرا کے ریکارڈ کے مطابق یہ سم وقاص حسن ولدخالد عمر 23سال ساکنہ 18ہزاری تحصیل و ضلع جھنگ کے نام پر ہیں۔

(جاری ہے)

اور اسی نام پر UFONE اور ZONGکی چار چار سمیں ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وقاص حسن ولدخالد کو شامل تفتش کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔اور اس بات کی بھی تحقیقات کی جائیں گی کہ ایک نام پر اب تک آٹھ سمیں کس طرح استعمال ہو رہی ہیں۔اور اس کا ذمہ دار کون ہے۔جنکی غیر ذمہ داری سے خوف و ہراس کی فضاء پیدا ہو جاتی ہے اور سماج دشمن عناصر اس کا فائدہ حاصل کرتے ہیں۔لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ بھی تحقیقات کی جائے کہ ایک ہی نام کی آٹھ سمیں ابھی تک بند کیوں نہیں ہوئی ہیں۔اور وزارت داخلہ کو بھی اس کی تحقیقات کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :