بنوں، پختونخوا کالجز ٹیچرز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 18 مارچ 2015 17:39

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) معماران قوم اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر سراپا احتجاج حکومت کے سامنے چارمطالبات سامنے لائیں بدھ کے روز پختونخوا کالجز ٹیچرز ایسوسی ایشن کاپوسٹ گریجویٹ کالج کے صدر پروفیسر پیر زاہد کی نگرانی میں مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں ضلع کے گورنمنٹ کالجز کیساتھ ساتھ میرانشاہ پوسٹ گریجویٹ کالج کے اساتذہ بھی شریک تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہُوئے پکٹا کے صدر پروفیسر پیر زاہد،اسسٹنٹ پروفیسر خالد اقبال،ہاشم خان اور دیگر نے کہا کہ لیکچرار اور پروفیسر ز کو ون سٹیپ پروموشن دی جائے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کی پالیسی پر ملک کے سرکاری جامعات نے عمل دار آمد کی ہے تاہم کالجز کی سطح پر لیکچرار اور پروفیسرز اس حق سے محروم ہیں اُنہوں نے کہا کہ نواز حکومت کے انکم ٹیکس پالیسی سے کالجز اساتذہ کو سارک ممالک کی طرح مستثنیٰ کیا جائے ساتھ ساتھ تمام الاوٴنسز بیسک تنخواہ میں ضم کئے جائیں اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ پچھلے 6ماہ پہلے پروفیسر امجد آیاز پر ہونے حملے میں ملوث عناصر کے خلاف کارورائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :