Live Updates

ایاز صادق دو سال حلقہ 122 میں ٹربیونل کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالتے رہے ، نادرا رپورٹ سے (ن) لیگ کی اصلیت سامنے آ ئے گی ، سپیکر قومی اسمبلی بیان بازی کی بجائے بوریا بستر سمیٹنے کی تیاری کریں

عمران خان کے ترجمان عمر سرفراز چیمہ کا سپیکر قومی اسمبلی کے بیان پرردعمل کا اظہار

بدھ 18 مارچ 2015 17:39

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ترجمان عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ ایاز صادق دو سال حلقہ 122 میں ٹربیونل کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالتے رہے ، نادرا رپورٹ سے (ن) لیگ کی اصلیت سامنے آئی گی ، ایاز صادق بیان بازی کی بجائے بوریا بستر سمیٹنے کی تیاری کریں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان عمران خان عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ایاز صادق جانتے ہیں کہ ان کا مینڈیٹ جعلی ہے ۔

ایاز صادق پچھلے دو سال سے حلقہ این اے 122 میں ٹربیونل کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالتے رہے ہیں ، پی ٹی آئی کے ایم این ایز باضابطہ طور پر استعفے سپیکر کے حوالے کرچکے ہیں ، وہ انہیں قبول کیوں نہیں کررہے ؟ نادرا رپورٹ سے (ن) لیگ کی اصلیت سامنے آئے گی ، ایاز صادق سیاسی بیان بازی کی بجائے بوریابستر سمیٹنے کی تیار ی کریں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات