وفاقی دارالحکومت میں مقامی حکومت کے نظام کو منطقی بنانے کا بل مزید غور کیلئے موخر

بدھ 18 مارچ 2015 17:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں مقامی حکومت کے نظام کو منطقی بنانے کا بل مزید غور کے لئے موخر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمانی سیکرٹری نے مقامی حکومت کے نظام کو منطقی بنانے اور باز تنظیم کرنے کا بل (مقامی حکومت علاقہ دارالحکومت اسلام آباد بل 2014ء ) پیش کیا تو اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر مشاورت کی ضرورت ہے حکومت اسے متفقہ طور پر منظور کروائے جس پر وزیرپارلیمانی امور نے کہا کہ بل کو موخر کردیتے ہیں اور مشاورت کے بعد پیش کرینگے۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ اپوزیشن کی تجویز اچھی ہے اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے جس پر بل موخر کردیا گیا۔