جناب چیئرمین کہیں اور کا غصہ ایوان میں ہمارے ممبر پرنہ نکالیں

رولز کے مطابق چل رہا ہوں ‘ایک سوال پوچھنے کی اجازت ہے‘ پینل آف چیئرمین کے رکن نوید قمر اور (ن) لیگی ارکان کے درمیان دلچسپ جملے کا تبادلہ

بدھ 18 مارچ 2015 17:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) پینل آف چیئرمین اور نوید قمر کے درمیان دلچسپ جملے کا تبادلہ‘ ہمارے ممبر کے خلاف کہیں اور کا غصہ ایوان میں نہ نکالیں‘ نوید قمر ‘ رولز کے مطابق چل رہا ہوں ایک سوال پوچھنے کی اجازت ہے‘ پرویز ملک۔

(جاری ہے)

بدھ کو توجہ دلاؤ نوٹس کے موقع پر پینل آف چیئرمین پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک نے دوسرا سوال کرنے کی کوشش کی تو چیئر کی جانب سے اجازت نہ دی گئی ایک اور رکن کی مداخلت پر انہیں سوال پوچھنے کی اجازت دی گئی تو نوید قمر نے کہا کہ جناب چیئرمین ہمارے رکن کے خلاف کہیں اور کا غصہ ایوان میں نہ نکالیں انہیں موقع دیں جس پر ایوان میں قہقہے بلند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :