حکومت کا جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے سیاسی جرگے کے تجویز کردہ مسودے پراتفا ق، رحمان ملک جلدجہانگیرترین سے ملاقات کرینگے

بدھ 18 مارچ 2015 17:25

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء ) حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے معاملے پر اپوزیشن کے سیاسی جرگے کے تجویز کردہ مسودے پراتفا ق کرلیا ، پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک جلد کمیشن کے قیام کے نکات پر بات چیت کیلئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین سے ملاقات کرینگے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار سے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سیاسی جرگے کے رکن رحمن ملک نے ملاقات کی جس میں مبینہ انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات اور عدالتی کمیشن کے معاملے پر بات چیت کی گئی اور دونوں رہنماؤں نے مجوزہ کمیشن کے ٹی او آر پر تبادلہ خیال کیا ۔

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے بھی مجوزہ ٹی او آر کو سراہا ہے ، جرگے کے جوڈیشل کمیشن کے طریقہ کار کے نکات پر اتفاق ہے ۔ امید ہے پی ٹی آئی کو بھی جرگے کے نکات پر اعتراض نہیں ہوگا ، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ حکومت نے سیاسی جرگے کے تجویز کردہ مسودے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے ، اسحق ڈار نے مسودہ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے ، کمیشن کے قیام کے نکات پر جلد جہانگیر ترین سے بھی ملاقات کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :