وزیرداخلہ چوہدری نثارسے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات ، سانحہ یوحنا آبادمیں دو افراد کو زندہ جلانیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ

بدھ 18 مارچ 2015 17:25

وزیرداخلہ چوہدری نثارسے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات ، سانحہ یوحنا آبادمیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی ملاقات ، سانحہ یوحنا آبادمیں دو افراد وک زندہ جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے وزیراعلی شہبازشریف نے ملاقات کی ، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور سانحہ لاہور کے بعد پیدا ہونے والی صورتحالپر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں 2افراد کے زندہ جلانے والوں اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑکرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق کوتاہی کے مرتکب پولیس افسران کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔