کراچی: شہر میں جرائم میں بتدریج کمی آ رہی ہے، ایڈیشنل آئی جی پولیس غلام تھیبو

بدھ 18 مارچ 2015 17:25

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مارچ 2015 ء) : ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس غلام تھیبو نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں جرائم میں بتدریج کمی آرہی ہے۔ اسٹریٹ کرائم اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں واضح کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

2013 میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 2700 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 2014 میں یہ تعداد 1400 تک آگئی اور رواں سال اس میں مزید کمی آئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن امن و امان کے مکمل قیام تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :