سردار محمد صالح بھوتانی کے جاری کردہ اسکیموں پہ کام تیزی سے جاری، نئے اسکیموں پر بھی بہت جلد کام شروع ہوں گے، اصغر علی بزنجو

بدھ 18 مارچ 2015 17:21

حب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ورکن صوبائی اسمبلی سردار محمد صالح بھوتانی کے جاری کردہ اسکیموں پہ کام تیزی سے جاری نئے اسکیموں پر بھی بہت جلد کام شروع ہوں گے ان خیالات کا اظہار بھوتانی گروپ کے سماجی کارکن اصغر علی بزنجو نے علاقائی نوجوانوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھوتانی برادارن نے ہمیشہ اپنے حلقہ انتخاب میں نہ صرف ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے بلکہ تمام برادریوں کے خوشی و غم اور دیگر مشکلات میں عوام کے ساتھ ہیں سابقہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے ترقیاتی کاموں کے جس سفر کا آغاز کیا وہ ضلع لسبیلہ کی تاریک بھوتانی نے اس ریکارڈ کو برقرار رکھتے ہوئے بے شمار اسکیمیں جاری کئے جن پر کام جاری ہے اب دریجی ،ساکران،پنڑیاں،حب، گڈانی،وندر و دیگر علاقوں میں کمیونٹی ہالز، پختہ سڑکیں،اسکولز ، دیگر بنیادی سہولتیں عوام کو فراہم کئے جارہے ہیں انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ ہمیں اپنے معززین کے ساتھ مل کر اپنے ہر دلعزیز قائد سردار محمدصالح بھوتانی اور محمد اسلم بھوتانی کے ہاتھ مزید مضبوط کرنے ہیں تاکہ ترقی کا یہ سفر جاری رہے ۔