اوتھل کے شہری موٹر وے پولیس کے ساتھ تعاون کریں ،قاضی احسان الرحمان

بدھ 18 مارچ 2015 17:01

وتھل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) DSPموٹر وے پولیس اوتھل قاضی احسان الرحمان نے کہا کہ اوتھل کے شہری موٹر وے پولیس کے ساتھ تعاون کریں موٹر وے پولیس کے قوانین پر ٹریفک حادثات میں کمی ہوتی ہے اوتھل میں موٹر سائیکل سواروں کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ ہیلمٹ ضرور استعمال کریں فضول تیز رفتاری سے گریز کیا جائے کار ،جیب ،پراڈو سمیت دیگر گاڑیاں کے ڈرئیواران سیٹ بیلٹ دوران سفر باندھے سواریاں کو تحفظ دینا ہماری ذمہ داری ہے قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اوتھل میں اپنے دفتر میں صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عنقریب قومی شاہراہ پر ڈرائیورنگ تدابیر کیلئے بورڈ آویزاں کیئے جائیں گے اور شاہراہ پر ناجائز تیز رفتاری کنٹرول کیلئے کیمرہ نصب کیا جائے گا موٹر سائیکل سواروں کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنی جان کے حفاظت کیلئے ہیلمٹ ضرور استعمال کریں اور جو بھی ہیلمٹ استعمال نہیں کرئیگا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکلز ڈیلرز نئی موٹر سائیکل کے ساتھ کسٹمرز کو ہیلمٹ فراہم کریں تاکہ اس پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ اوتھل شہری ہمارے محکمے کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ رات کی اوقات میں گاڑیاں ڈرئیواران تمام حفاظتی تدابیر کا خاص خیال رکھیں اور فضول ناجائز تیز رفتاری سے گریز کریں قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دیں اور ٹریفک قوانیں سے لوگوں کو شعور آگاہی فراہم کریں انہوں نے کہا کہ NHAکے تعاون سے قومی شاہراہ پر ڈرئیورنگ تدابیر پر عمل در آمد کرنے کیلئے عنقریب بورڈ آویزاں کیئے جائیں گے اور ناجائز تیز رفتاری کی روک تھام کیلئے کیمرہ نصب کیا جائے گا ڈرائیواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ دوران سفر سیٹ بیلٹ ضرور باندھے اور دوران سفر موبائل فونز پر بات سے گریز کریں تاکہ روڈ حادثات میں کمی آسکے اور سواریاں کو تحفظ فراہم ہو انہوں نے کہا کہ قوانیں کی خلاف وزری کرنیوالوں کو چالان کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :