لسبیلہ کی عوام جام آف لسبیلہ کے ہاتھ مضبوط کریں، تارا چند لاسی

بدھ 18 مارچ 2015 17:01

اوتھل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) لسبیلہ کی عوام جام آف لسبیلہ کے ہاتھ مضبوط کریں وفاقی وزیر مملکت جام کمال خان عالیانی لسبیلہ کے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں جام خاندان کی مرہون منت سے ضلع لسبیلہ پرامن ضلع ہے جام خاندان نے لسبیلہ میں بے شمار ترقیاتی کام کروائیں ہیں جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما تارا چند لاسی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جام آف لسبیلہ وفاقی وزیر مملکت پیٹرولیم وقدرتی وسائل جام کمال خان عالیانی کے دور حکومت میں لسبیلہ روزہ مرہ ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہے ضلع لسبیلہ کا امن پورے ملک میں مشہور ہے اور یہ سب جام خاندان کی مرہون منت سے ہے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کے باسیوں کو چاہیے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر جام خاندان کے ہاتھ مضبوط کریں انشاء اللہ لسبیلہ کے امن میں کبھی بھی خلل نہیں پڑھے گا انہوں نے کہا کہ لسبیلہ میں جام خاندان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں لسبیلہ میں بے شمار ترقیاتی منصوبے اور بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر جام خاندان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی پرنس احمد علی بلوچ بھی جام کمال خان کی قیادت میں رہ کر لسبیلہ کے عوام کی بھرپور خدمات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ جام خاندان نے ہمیشہ لسبیلہ کے عوام کو محبت پیار کا درس دیا ہے اور نیک نیتی سے خدمات کی ہیں بلکہ ہر دکھ سکھ میں لسبیلہ کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ رہے ہیں تو لسبیلہ کی عوام کا بھی فرض بنتا ہے کہ اپنے قائد محبوب والی ریاست جام کمال خان عالیانی کے ساتھ شانہ بشانہ رہے ۔