آرمی چیف کا کاونٹر ٹیررزم ٹریننگ سینٹر پبی کا دورہ

بدھ 18 مارچ 2015 16:59

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مارچ 2015 ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انسداد دہشت گردی کے نئے تربیتی ادارے کا دورہ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بلا خوف وخطر جنگ جاری ہے، آرمی چیف نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے انسداد دہشت گردی فورس کی تعداد بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، کاؤنٹر ٹیررزم ٹریننگ سینٹر پبی کے دورے کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگرد ملک دشمن ہیں وہ کہیں بھی ہوں ان کو ڈھونڈ کر نکال لیا جائے گا. مذکورہ ٹریننگ سینٹر میں پولیس ، ایف سی اور ریجنرز کے 500 اہلکاروں نے تربیت مکمل کر لی ہے.

متعلقہ عنوان :