ملتان ‘سمیعہ آباد میں کریکر بم دھماکہ‘5افراد زخمی‘وزیراعلیٰ پنجاب نے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی

بدھ 18 مارچ 2015 16:56

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) ملتان کے علاقے سمیعہ آباد میں کریکر بم دھماکہ،5افراد زخمی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی، زخمی افراد کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ملتان کے علاقے سمیعہ آباد میں کریکر بم حملے میں بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کریکر بم دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کی انکوائری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زخمی افراد کو علاج و معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :