حکومتی احکامات کے باوجود اشیائے خوردونوش پر عملداری نہ ہونے پر چیف سیکرٹری پنجاب نے رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں 14 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

بدھ 18 مارچ 2015 16:54

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ2015ء) حکومتی احکامات کے باوجود اشیائے خوردونوش پر عملداری نہ ہونے پر چیف سیکرٹری پنجاب نے رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں 14 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے‘ جو اچانک صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں چھاپے مارے گی‘ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو رپورٹ موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود بازاروں اور سبز منڈیوں میں اشیائے خوردونوش میں خاطر خواہ کمی نہ ہوئی ہے مارکیٹ کمیٹیوں کی جانب سے متعلقہ اضلاع میں ریٹ لسٹ آویزاں کردی جاتی ہے لیکن آڑھتی اور بازاروں وہ اشیائے اپنے من مرضی کے ریٹس پر فروخت کرتے ہیں جس پر چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے ایک 14 رکنی کمیٹی بنادی ہے جس کے سربراہ ایم پی اے رانا ثناء اللہ ہونگے کمیٹی کے ممبران اچانک سرگودھا اور ڈویژن کے چاروں اضلاع کیساتھ ساتھ دیگر 36 اضلاع میں بھی چھاپے مار کر اشیائے خوردونوش کا جائزہ لیکر اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو دینگے کیونکہ وزیر اعلیٰ کے احکامات کے باوجود اشیائے خوردونوش میں کمی نہ واقع ہونے پر برہمی کا اظہار کیا تھا جس کے باعث یہ کمیٹی تشکیل دی ہے کمیٹی کی طرف سے موصول ہونیوالی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے ڈی سی او صاحبان اور دیگر اداروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :