پاک فوج کے ہیرو ایم ایم عالم کو ہم سے بچھڑے دو سال بیت گئے

بدھ 18 مارچ 2015 16:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) پاک فوج کے ہیرو ایم ایم عالم کو ہم سے بچھڑے دو سال بیت گئے ہیں۔1965 کی پاک بھارت جنگ کے ہیرو اسکورڈن لیڈر ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے کم وقت میں بھارت کے پانچ جنگی طیاروں کو تباہ کیا۔ یہ کارنامہ صرف پاک فضائیہ کی تارخ میں ایک سنہرا باب نہیں بلکہ اسے جنگی ہوا بازی کی تاریخ کا ایک معجزہ تصور کیا جاتا ہے۔

سات ستمبر کو ایم ایم عالم اور ان کے اسکوارڈن کے ساتھی سرگودھا کے نواح میں معمول کی اڑان میں مصروف تھے کہ انہیں بھارت کے پانچ ہنٹر طیاروں سے نمٹنے کا حکم دیا گیا۔ ایم ایم عالم نے دیکھا کہ ان کے سامنے چار بھارتی طیارے جنگی ترتیب میں حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ایم ایم عالم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند سیکنڈز میں ہی تین ہنٹر طیاروں کو نشانہ بنایا جبکہ باقی دو طیارے بھی فرار ہو تے ہوئے ایم ایم عالم کی کاری ضرب کا شکار ہو کر زمین بوس ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ہنٹر طیارے ایم ایم اعالم کے زیر استعمال سیبر طیارے کے مقابلے میں انتہائی پھرتیلا اور تیز رفتار تصور کیا جاتا تھا۔ ایم ایم عالم کی کی بہادری کو سراہتے ہوئے ستارہ جرات سے نوازا گیا۔ قوم کے جری بہادر سپاہی 18 مارچ کو جہان سے فانی سے کوچ کر گئے، لیکن رہتی دنیا تک پاکستانی شاہینوں کی دھاک دشمن کے دلوں میں بیٹھا گئے۔

متعلقہ عنوان :