جھڈو کے نزدیک آھوری میں 4 سالہ بچہ پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

بدھ 18 مارچ 2015 16:44

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) جھڈو کے نزدیک آھوری میں 4 سالہ معصوم بچہ ارشد علی ولد علی نواز لغاری پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ، ارشد علی گاؤں میں کھیلتے کھیلتے تالاب میں جاگرا جسے فوری طور پر نکال لیا گیا مگر تب تک معصوم ارشد علی خالق حقیقی سے جا ملا تھا ، معصوم ارشد کے انتقال پر تمام گاؤں میں کہرام برپا ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :